the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض،سعودی عرب:14؍اپریلجامعہ ملیہ اسلامیہ المنائی ایسوسی ایشن ریاض کا سالانہ پروگرام \"A Jamia campus across the sea\" ۱۱ اپریل ۲۰۱۴ بروز جمعہ منعقدہوا۔ اس پروگرام کا مذکورہ نام ایسوسی ایشن کے بانی رکن اور حالیہ صدر جناب غزال مہدی کا دیا ہوا ہے۔ سینےئر برادران جامعہ نے ۲۰۰۸ میں باہمی میل جول کے لئے اس پروگرام کو شروع کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاکہ برادران جامعہ کا آپسی تعاون اور میل جول بڑھ سکے۔ یہ پروگرام ہر سال اپریل کے مہینہ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ اس سال مادری علمی جامعہ ملیہ اسلامیہ کی دو مایہ ناز شخصیات: ڈیپارٹمنٹ آف سوشل ورک کے پروفیسر ڈاکٹر زبیر مینائی اور جامعہ سیینئر سیکنڈری اسکول کے پرنسپل جناب عبد النصیب خان نے شرکت فرمائی۔ مختلف تنظیموں کے سربراہوں کے ساتھ برادران جامعہ کی کثیر تعداد نے اس پروگرام کو زینت بخشی۔
سینےئر برادران جامعہ جناب سلمان اعظمی، چودھری احسان عظیم اور جناب ظفر باری نے مہمان خصوصی اور مہمان اعزازی کا گلدستہ سے استقبال کیا۔ بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نیو دہلی سے تشریف لانے والے دونوں مہمانوں کو ان کی جامعہ میں تعلیمی خدمات کے پیش نظر مومینٹو بھی پیش کئے گئے۔
جامعی برادران اور ان کے مہمانوں کے بچوں نے منعقدہ ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلہ میں حصہ لیا جس میں نرسری سے بارہویں کلاس تک بچوں نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ اس مقابلہ کا انعقاد محترمہ رضیہ زیدی کی سرپرستی میں خواتین ٹیچرس، محمد نجیب قاسمی اور عابد عقیل کی زیر نگرانی ہوا۔ کامیاب طلبہ کو سرٹیفیکٹ اور امتیازی انعامات سے، نیز مقابلہ میں شریک ہر بچہ کو انعام اور سرٹیفیکٹ سے سرفراز کیا گیا۔
صدر جناب غزال مہدی نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور ایسوسی ایشن کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خصوصی طور پر جامعی برادران کی وقتِ ضرورت امداد کرنے پر زور دیا، نیز آئندہ کے پروگراموں پر بھی روشنی ڈالی۔ سعودی عرب میں مقیم جامعی برادری کی ڈائرکٹری تیار کرنے پر خاص زور دیا۔ نیز ایسوسی ایشن کے آئین میں کابینہ سے منظور شدہ ترمیم سے بھی روشناس کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا اہم ترین کام جامعی برادری میں زیادہ سے زیادہ نوجوان کو شامل کرنا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ سے تعلیم یافتہ سعودی نزاد ڈپلومیٹ جناب منصور الرشیدی بھی اس پروگرام میں شریک تھے۔ انہوں نے تمام مہمانوں اور جامعی برادری کا سعودی عرب میں خیر مقدم کیا۔
سابق صدر جناب خورشید انور نے اپنے



خطاب میں برادران جامعہ سے اپیل کی کہ وہ تعلیم کی ترقی میں اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔ انہوں نے ماہر تعلیم جناب خالد سیف اللہ کے ذریعہ قائم کئے گئے ایک ادارہ کی مثال پیش کی جہاں مدارس کے فضلاء کو جدید تعلیم سے روشناس کرایا جاتا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے اسکولوں میں اچھے اساتذہ کا انتظام کیا جاسکے۔
ایسوسی ایشن کے بانی رکن ڈاکٹر شفاعت اللہ خان نے باہمی احترام ومحبت کی قدیم اقدار کو دوبارہ زندہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے تجربات کی روشنی میں کہا کہ جامعی برادری ایک دوسرے سے ہمہ وقت تعاون کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سرور حسین نے اپنے خطاب میں دنیا بھر میں جامعی برادری کے ذریعہ ہمدردی ، بھائی چارہ اور انسانی اقدار کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مہمان اعزازی، ماہر تعلیم اور سابق ڈین آف اسٹوڈینٹ ویلفیر ڈاکٹر زبیر مینائی نے جامعی برادری کو تنقیدی سوچ رکھنے اور موجودہ حالات سے بیداری پر زور دیا۔ ایسوسی ایشن نے روز مرہ کے امور میں جس طرح جمہوری اقدار کو قائم رکھا ہے موصوف نے اس کی بھرپور تعریف کی، نیز انہوں نے ناانصافی اور منافقت کے خلاف بغاوت کرنے پر جامعی برادری کو اکسایا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے سب سے پہلے ترقی پسند تعلیمی اقدامات اٹھائے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کو چاہئے کہ وہ یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے وظائف مقرر کرے۔
مہمان خصوصی جناب عبد النصیب خان نے جامعہ کے اقدار ونظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعہ آپسی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی جدید اور پرانی اقدار کا سنگم ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں طلبہ کو سیکھنے اور خود کو دریافت کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہ قومی انضمام کا ایک ایسا نمونہ ہے جہاں مختلف مذاہب، فرقے اور مسالک کے طلبہ ایک ساتھ پڑھتے ہیں۔ انہوں نے جامعہ اسکول کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں ے مزید کہا کہ جامعہ اسکول سے فارغ ہونے والے طلبہ مختلف مقابلتی امتحانات مثلاً انجینئرنگ اور ڈاکٹری میں اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔
سابق صدر جناب مرشد کمال نے مختلف اشعار کے امتزاج کے ساتھ پروگرام کی کامیاب نظامت کی۔ محمد نجیب سنبھلی قاسمی نے آرٹس کمپٹیشن میں شامل بچوں کی انعامی تقریب کی نظامت کی۔ اخیر میں نائب صدر جناب غیاث الدین نے کلمات تشکر پیش کئے۔ جدہ میں مقیم سینئر جامعی برادر جناب ندیم عالم صاحب بھی اس پروگرام میں شرکت کے لئے جدہ سے ریاض تشریف لائے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.